• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11250

    عنوان:

    (۱)کیا ایسے کمرہ میں جماع کرنا جس میں کسی الماری میں قرآن شریف رکھاہو جائز ہے؟ (۲)جماع کرنے سے پہلے کون سی دعا پڑھی جائے گی؟ (۳)کیا کنڈوم کا استعمال پیدائش پر کنٹرول کرنے کے لیے جائز ہے یا ممنوع ہے؟(۴)کیا انل سیکس کنڈوم کا استعمال کرکے جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11250

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 463=463/م

    (۱) جائز ہے، (درمختار)

    (۲) جس وقت بیوی سے ہمبستری کا ارادہ ہو یہ دعا پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ اللّٰہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا، اور بوقت انزال یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ لاَ تَجْعَلْ لِّلشَّیْطَانِ فِیْمَا رَزَقْتَنِيْ نَصِیْبًا۔

    (۳) شرعی عذر کے بغیر کنڈوم کا استعمال ممنوع ہے۔

    (۴) انل سیکس حرام وناجائز ہے، خواہ کنڈوم کے ساتھ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند