• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11195

    عنوان:

    کیا ہچکی آنے پر بھی الحمدللہ کہنا چاہیے؟ اور پاس بیٹھے ہوئے کو یرحمک اللہ کہنا چاہیے؟ (۲)سنا ہے جب ہچکی یا چھینک آتی ہے تو کوئی یاد کررہا ہوتا ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟

    سوال:

    کیا ہچکی آنے پر بھی الحمدللہ کہنا چاہیے؟ اور پاس بیٹھے ہوئے کو یرحمک اللہ کہنا چاہیے؟ (۲)سنا ہے جب ہچکی یا چھینک آتی ہے تو کوئی یاد کررہا ہوتا ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 11195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 374=37/د

    (۱) ہچکی آنے پر الحمد للہ کہنا اور پاس بیٹھے ہوئے کو یرحمک اللہ کہنا حدیث سے ثابت نہیں۔

    (۲) یہ واہیات میں سے ہے شریعت میں کہیں منقول نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند