• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11010

    عنوان:

    میں اپنے خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں میں نے اپنے خواب میں دیکھا کہ میں بغیر فرش لگے ہوئے راستہ پر بہت ہی ہوشیاری سے چل رہا ہوں۔ اس کے بعد میں ایک جگہ پر آیا جہاں پر لوگ تین یا زیادہ قطاروں میں کھڑے ہوئے ہیں اور میں بھی ایک قطار میں کھڑا ہوجاتاہوں۔ اس کے بعد میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کودیکھتاہوں کہ وہ بھی قطار میں کھڑی ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ پہلے آپ کوجانے دیں لیکن لوگ جو کہ قطار میں کھڑے ہیں نہیں جانے دیتے اور کہتے ہیں کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کرنے کی اجازت دیں گے تو ہم جانے دیں گے۔اس کے بعد میں قطار کوچھوڑدیتا ہوں اور اس قطار کے پاس جاتاہوں جہاں پر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کسی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاتا ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہہ کر متوجہ کرتا ہوں ۔ آپ مجھ کو ...

    سوال:

    میں اپنے خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں میں نے اپنے خواب میں دیکھا کہ میں بغیر فرش لگے ہوئے راستہ پر بہت ہی ہوشیاری سے چل رہا ہوں۔ اس کے بعد میں ایک جگہ پر آیا جہاں پر لوگ تین یا زیادہ قطاروں میں کھڑے ہوئے ہیں اور میں بھی ایک قطار میں کھڑا ہوجاتاہوں۔ اس کے بعد میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کودیکھتاہوں کہ وہ بھی قطار میں کھڑی ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ پہلے آپ کوجانے دیں لیکن لوگ جو کہ قطار میں کھڑے ہیں نہیں جانے دیتے اور کہتے ہیں کہ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کرنے کی اجازت دیں گے تو ہم جانے دیں گے۔اس کے بعد میں قطار کوچھوڑدیتا ہوں اور اس قطار کے پاس جاتاہوں جہاں پر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کسی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاتا ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہہ کر متوجہ کرتا ہوں ۔ آپ مجھ کو دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا بات ہے، لیکن جب میں آپ کو دیکھتا ہوں تو میں کچھ نہیں پوچھ پاتا ہوں اور محبت اور احترام کی نیت سے رونا شروع کردیتا ہوں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مجھے میرے رخسار پر بوسہ لیتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک بہت زیادہ واضح نہیں تھا۔ اس کے بعد اچانک میں نے دیکھا کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں اس کے بعد میں خواب میں سوچتا ہوں کہ شیطان ابلیس حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں نہیں آسکتا ہے ۔ اس کے بعد میں کچھ اور چیزیں دیکھتاہوں جو کہ اب میرے ذہن میں نہیں ہیں ۔ برائے کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 11010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 398=96/ھ

     

    (۱) بہت مبارک خواب ہے ماشاء اللہ، تعبیر یہ ہے کہ آپ کو اور آپ کے بیوی بچوں کو اور دیگر متعلقین کو ان شاء اللہ کوئی دینی فائدہ پہنچے گا، جو آپ سب کے لیے دنیا و آخرت میں سعادت دارین کا موجب ہوگا، یہ تو تعبیر ہے، آپ سب کو اس جیسے خواب کے شکریہ میں عزم کو ملحوظ رکھیں گے۔

    (۲) شیاطینی اثرات ہیں، جب ایسا خواب دیکھا کریں تو بائیں طرف کروٹ لے کر تھو تھو تھو کرکے تین مرتبہ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھ کر دائیں کروٹ پر سوجایا کریں، اگر اٹھنے کا وقت ہوگیا ہو تو اٹھ کر نماز ذکر تلاوت وغیرہ میں لگ جایا کریں، ان شاء اللہ بُرے اثرات سے حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند