• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10997

    عنوان:

    کیا یہ کہنا صحیح ہے کہ [اللہ جانے کون بشرہے]؟ (۲)یزید کو برا کہنا کیسا ہے؟ (۳)اس روایت کے بارے میں کیا حکم ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ہندوستان کی طرف منھ کرکے کھڑے ہوئے اور مسکرا کر فرمایا کہ مجھے اس طرف سے علم کی خوشبو آتی ہے؟ (۴)مماتی اور بریلوی حضرات کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟جواب دے کر مشکور فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 378=325/د

    (۱) یہ کس کا قول ہے، نیز کس موقع اور مناسبت پر کہا ہے؟

    (۲) یزید کو برا بھلا کہنا صحیح نہیں ہے بلکہ اس بارے میں توقف کرنا چاہیے اور ان کے معاملہ کو اللہ کے سپرد کردینا چاہیے۔

    (۳) اس روایت کے بارے میں ہم کو علم نہیں، کافی تلاش کے باوجود نہ ملی اگر آپ نے کسی معتبر کتاب میں دیکھی ہے تو حوالہ کے ساتھ نقل فرمائیں۔

    (۴) مماتی فرقہ کے تفصیلی حالات ان کی کتابوں سے لکھ کر مع ان کے دستخط کے نقل فرمائیں اور بریلوی حضرات میں جن کے عقائد شرک تک پہنچے ہوئے ہیں ان کے پیچھے نماز جائز نہیں، البتہ اگر شرک تک نہ پہنچے ہوں تو ان کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔ ایسی صورت میں تنہا نماز پڑھنے سے بہتر ان کے پیچھے پڑھ لینا ہے تاکہ جماعت کے ترک کا گناہ نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند