• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10990

    عنوان:

     کیا فرض نماز کی آخری رکعت میں کچھ نہ بھی پڑھا جائے یا پھر تین بار سبحان اللہ اور تشہد کے بعد درود اور دعا کے بغیر سلام پھیر دینے سے نماز ہوجاتی ہے؟ (۲)کیا عورت کے پیچھے انگلی داخل کرنے کا بھی گناہ اتنا ہی ہے جتنا عضو داخل کرنے کا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 388=39/د

    اگر امام کی اقتداء میں نماز پڑھی جائے تو خاموش رہیں ورنہ فرض کی آخری دو رکعت میں افضل یہ ہے کہ سورہٴ فاتحہ پڑھی جائے، اور اگر تین بار سبحان اللہ پڑھے تو بھی نماز ہوجائے گی، تشہد کے بعد درود اور دعاء پڑھنا مسنون ہے، چھوڑنے پر ترک سنت کا وبال ہوگا اگر کبھی کبھار عجلت میں چھوٹ جائے تو مضائقہ نہیں، نماز ہوجائے گی۔

    (۲) عورت (بیوی) کے پیچھے انگلی داخل کرنے کا گناہ گرچہ عضو داخل کرنے سے کم ہے مگر انتہائی بے شرمی کی بات ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند