• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10888

    عنوان:

    مجھے ایک خواب آیا ہے جس کی میں تعبیر جاننا چاہتاہوں۔ مجھے خواب میں ایک شخص نظر آیا جس کے پورے جسم پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں (مانو پورا جسم زخمی تھا) اور وہ شخص زیادہ حسین بھی نہیں تھا۔ کسی صاحب نے مجھے بتایا کہ یہ اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میں نے اس شخص سے مصافحہ بھی لیا یعنی ہاتھ بھی ملایا تھا۔ مگر اس شخص کو دیکھ کر دل نے یقین نہیں کیا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اس خواب میں جو جگہ دکھائی دے رہی تھی وہ جگہ بھی مناسب نہیں لگ رہی تھی (یعنی جگہ بھی گندی نظر آرہی تھی۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک، معاملات، معاشرت کے بارے میں جو کچھ بھی پڑھا ہے ویسا کچھ بھی مجھے اس شخص میں دکھائی نہیں دیا۔ علماء فرماتے ہیں کہ شیطان یا او رکوئی بھی شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت بنا کر نہیں آسکتا۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے مجھے اس خواب کی صحیح تعبیر تفصیل سے بتائیں۔ اللہ آپ کی خدمت کا بہتر بدل آپ کو نصیب فرمائے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 314=247/ھ

    یہ ضمانت تو حدیث شریف میں ہے کہ خواب میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت ہو تو وہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہی کی زیارت مبارکہ ہے، البتہ جو حلیہ شریفہ کتابوں میں مذکور ہے، اگر خواب دیکھنے والے شخص کو اس کے علاوہ نظر آئے تو خواب دیکھنے والے کے اپنے حالات یا اور بھی دیگر وجوہات سے ایسا ممکن ہے، آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ وسلم کے لائے ہوئے دین اسلام پر دشمنانِ اسلام کے حملے ہورہے ہیں اور اہل اسلام اپنی غفلت نیز دین سے دوری اختیار کرکے پستی اور ذلت کی طرف بڑھ رہے ہیں، حاصل یہ کہ جو کچھ آپ کو خواب میں نظر آرہا ہے یہ امت کے موجودہ حالات کی عکاسی ہے، اللہ پاک مسلمانوں کی حفاظت فرمائے، عزت اسلام کی دولت سے سرفرازی عطا کرے،آمین۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند