متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 10862
میری بہن (جس کے ساتھ ایک جن ہے جو کبھی کبھی ظاہر بھی ہوتاہے) نے ایک خواب دیکھا کہ وہ اور اس کا شوہر آسمان کی طرف دیکھتے ہیں تو مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم ) نظر آتی ہے، بہن کہتی ہے کہ دیکھو یہ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے شوہر کہتا ہے نہیں یہ نہیں ہے۔ پھر وہ قبلہ کی سمت دیکھتی ہے وہاں اس کو خانہ کعبہ نظر آتا ہے۔

جواب نمبر: 10862
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 239=214/د
خواب مبارک ہے، دین کی پختگی کی طرف اشارہ ہے کہ اعمال صالحہ میں رسوخ اور اتباع سنت کے اہتمام کی مزید کوشش کریں، سعادت دارین سے بہرہ ور ہوں گے، ان شاء اللہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند