• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10835

    عنوان:

    ایک شادی شدہ 35سالہ عورت نے خواب دیکھا کہ دو خصی بکرے ہیں، جو آپس میں لڑ رہے ہیں، ایک بھینس ہے جو اس عورت کا پیچھا کررہی ہے۔ کچھ دیر کے بعد وہ بکرے بھی اس عورت کا پیچھا کرنے لگتے ہیں۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10835

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 421=297/ھ

    نفس و شیطان اور بے فائدہ لمبی لمبی دنیاوی امیدیں ہیں جو پیچھا کررہے ہیں، یعنی دین سے ہٹانا چاہتے ہیں، یہ تعبیر ہے، اس کے ازالہ کے لیے نماز، تلاوت، ذکر ادائے حقوق کا اہتمام کیا جائے، بہشتی زیور اور حیات المسلمین کا مطالعہ کرنا سننا سنانا بے حدمفید ہوگا ان شاء اللہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند