• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10615

    عنوان:

    میں اکثر خواب میں اپنے آپ کو کھانا کھاتے ہوئے دیکھتا ہوں او رکئی بار پانی میں نہانا یا پھر خواب میں پانی پڑنا۔ اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟ اور خواب میں شیر دیکھنا؟

    سوال:

    میں اکثر خواب میں اپنے آپ کو کھانا کھاتے ہوئے دیکھتا ہوں او رکئی بار پانی میں نہانا یا پھر خواب میں پانی پڑنا۔ اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟ اور خواب میں شیر دیکھنا؟

    جواب نمبر: 10615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 165=167/ د

    گناہوں سے خوب پرہیز کرنے اور بچنے کی ضرورت ہے، انسان پر اللہ کی نعمتیں بے شمار ہیں، پھر بھی وہ گناہوں میں مبتلا ہے اور نعمتوں کو گناہوں کی آمیزش کے ساتھ استعمال کررہا ہے، مباح اشیاء حتی کہ عبادات میں گناہ شامل ہورہے ہیں، خوب مذکور میں اشارہ ہے کہ عبادات میں اخلاص اور ذرائع آمدنی میں تقویٰ کا خاص خیال رکھا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند