• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10517

    عنوان:

     ایک شخص نے مجھ کو کچھ رقم ادھار دی اور اب کہہ رہا ہے کہ میں واپس کرنسی کی قیمت کے حساب سے لوں گا مثلاً جب پیسہ دیا تو سونے کی قیمت دس ہزار تھی اور اب تیرہ ہزار ہے تو کیا یہ رقم جائز ہے؟

    سوال:

     ایک شخص نے مجھ کو کچھ رقم ادھار دی اور اب کہہ رہا ہے کہ میں واپس کرنسی کی قیمت کے حساب سے لوں گا مثلاً جب پیسہ دیا تو سونے کی قیمت دس ہزار تھی اور اب تیرہ ہزار ہے تو کیا یہ رقم جائز ہے؟

    جواب نمبر: 10517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 136=136/ م

    جتنی رقم آپ نے ادھار (بطور قرض) لی تھی، اتنی ہی رقم کی واپسی آپ کے ذمہ لازم ہے،چاہے سونے کی قیمت اب بڑھ گئی ہو، پس قرض سے زائد رقم کا مطالبہ کرنا اس شخص (دائن) کے لیے جائز نہیں: ولو استقرض فلوسًا نافقة وقبضھا ولم تکسد، لکنھا رخصتٴ أو غلت، فعلیہ ردّ مثلہ ما قبض بلا خلاف (بدائع الصنائع)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند