• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10472

    عنوان:

    میری عمر 22سال ہے۔میں نے ایک خواب دیکھا جس میں میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ?تم کامیاب ہوگے?۔ میں نے چہرہ مبارک نہیں دیکھا میں نے صرف چمک دمک دیکھی جس سے آواز آرہی تھی۔ میں نے سوچا کہ میں اپنے گناہوں کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو نہیں دیکھ سکا۔ اس کے بعد میں یہ سمجھنے کے قابل نہیں تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا مراد لیا۔ بعد میں میری زندگی تبدیل ہوگئی۔ میں نے جماعت میں جانا شروع کیا اور داڑھی رکھ لی اور متقی اور پرہیزگار بننے کی کوشش کی۔ اس کے بعد میرے ساتھی نے خواب دیکھا جس کے اندر اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا عمامہ میرے سر پررکھتے ہوئے دیکھا اور یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ دین کا کام مجھ سے لیا جائے گا۔ میں ایک طالب علم ہوں اور ہاسٹل میں رہتا ہوں جہاں میں تبلیغی جماعت کے ساتھ جاتا ہوں اور اچھا رہتا ہوں۔ لیکن جب میں گھر جاتا ہوں تو میں بالکل مختلف ہوتا ہوں۔ کوئی عمل نہیں ہوتا ہے بلکہ میں گناہ میں ملوث ہوتا ہوں۔اور میں بہت زیادہ کمزور ہوں نہیں جانتا ہوں کہ گھر پر اپنے آپ پر کیسے کنٹرول کروں۔ میں بہت زیادہ فکر مند ہوں میرے گناہ میرے زندگی تباہ کررہے ہیں۔ میں اپنا ایمان مضبوط بنانا چاہتا ہوں لیکن ڈرتا ہوں کہ اگر میں تصوف کی طرف جاؤں گا تو میں تبلیغ کرنے کے قابل نہیں ہوں گا۔ اب میری بہن نے مجھ سے کہا کہ اس نے خواب دیکھا جس کے اندر میں نے اپنی داڑھی مونڈوالی ہے اس خوف سے کہ لوگ کہیں گے کہ یہ دہشت گردہے۔ برائے کرم میری مددکریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1096=1042/ب

    خواب آپ کا بہت مبارک ہے اس سے آپ کو دین داری نصیب ہوگی، آپ برابر جماعتوں میں جاتے آتے رہیں، ایمان کی تازگی اگر گھر پر آنے سے نکل آئے یا کم ہوجائے تو اس کی فکر نہ کریں، پنج وقتہ نماز کی پابندی کرتے رہیں، ہرقسم کے گناہ سے بچتے رہیں، اگر آپ کے قریب پاس کوئی عالم باعمل صاحب نسبت بزرگ ہوں تو وہاں بھی اپنی اصلاح باطن کے لیے جاتے رہیں۔ اس سے ایمان میں اعمال میں پختگی آجائے گی۔ سال میں ایک چلہ بھی لگاتے رہیں، اور جماعت والوں کی سرپرستی بھی کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ آپ کی عبادات، اخلاق او رمعاملات سب ہی درست ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند