• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10441

    عنوان:

    مفتی صاحب میری بیوی ہر روز ایک ڈراونا خواب دیکھتی ہے جس میں اکثر ان کی ماں خواب میں آتی ہے جن کی بیس سال پہلے آگ لگنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی اور خواب میں آکر کچھ بات نہیں کرتی۔ اکثر یہ بات پیش آتی ہے ۔ برائے کرم تعبیر بیان کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 89=87/ ل

    یہ شیطانی خواب ہے، آپ اپنی اہلیہ سے کہیے کہ وہ سونے سے پہلے آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر ہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کرے، نیز تلاوت قرآن اور صدقہ وغیرہ کرکے اپنی والدہ کو ایصال ثواب کرتی رہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند