• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10433

    عنوان:

    مجھے ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں نے کسی دکان سے سامان خریدا اس نے زیادہ پیسہ لوٹا دیا اور وہ غیر مسلم ہے کیا ہم یہ پیسہ غریب کو دے سکتے ہیں؟

    سوال:

    مجھے ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں نے کسی دکان سے سامان خریدا اس نے زیادہ پیسہ لوٹا دیا اور وہ غیر مسلم ہے کیا ہم یہ پیسہ غریب کو دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 10433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 109=109/ د

     

    زاید پیسے اُسی دکاندارکو واپس پہنچانا واجب ہے، غریب کو دینا درست نہ ہوگا۔ اگر کسی وجہ سے دکاندار کو واپس کرنا ممکن نہ ہو تو اس کی وضاحت دوبارہ کرکے حکم معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند