• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10293

    عنوان:

    جناب رات میں نے خواب دیکھا وقت کا تعین صحیح نہیں معلوم شاید صبح ساڑھے پانچ بجے سے پہلے کا وقت تھا یا بعد کا اس کا علم نہیں۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ حکیم صاحب ہمارے گھر آتے ہیں والدہ کو دعوت نامہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں ضرور آنا میرا نکاح کا خطبہ بھی سننا۔میں اپنے ہاتھوں کو دیکھتا ہوں تو میرے ہاتھوں میں مسوں کی طرح یا پھر مسے ہی تھے جو میرے ہاتھوں کی ہتھیلی اور انگلیوں پر نمایاں تھے میں نے حکیم صاحب کو دکھایا تو انھوں نے کہا یہ بہت بڑی بیماری ہے اس کا علاج ہوگا میں نے حکیم صاحب کو کہا آپ تو دس بجے آکر مطب میں بیٹھیں گے اور میری آفس کا وقت ہوچکا ہوگا مہربانی فرماکر میرا نمبر لگا دینا یا پھر میں آؤں تو مجھے پہلے دیکھ لینا پھر اس کے بعد میں اپنے ہاتھوں کو دیکھتا رہتا ہوں اورسوچتا ہوں کہ یہ بیماری مجھ کو کس سے لگی ہیں؟(۲)میری زوجہ خواب میں اپنے مرحوم والد کو دیکھتی ہیں کہ وہ دکان کے معاملہ میں بڑے پریشان ہیں۔ پھر آنکھ کھل جاتی ہے میری بیگم کہتی ہیں اپنے دل میں ابو کو اللہ کے پاس جاکر بھی دکان کی لگی ہوئی ہے اور دل میں خیال آتا ہے کہ کہیں میرے چچا کچھ غلط تو نہیں کررہے ہیں۔ برائے مہربانی میری زوجہ کی دکان کے سلسلہ میں کچھ وظیفہ بتادیں تا کہ وہ جلد از جلد بک جائے ......

    سوال:

    جناب رات میں نے خواب دیکھا وقت کا تعین صحیح نہیں معلوم شاید صبح ساڑھے پانچ بجے سے پہلے کا وقت تھا یا بعد کا اس کا علم نہیں۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ حکیم صاحب ہمارے گھر آتے ہیں والدہ کو دعوت نامہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں ضرور آنا میرا نکاح کا خطبہ بھی سننا۔میں اپنے ہاتھوں کو دیکھتا ہوں تو میرے ہاتھوں میں مسوں کی طرح یا پھر مسے ہی تھے جو میرے ہاتھوں کی ہتھیلی اور انگلیوں پر نمایاں تھے میں نے حکیم صاحب کو دکھایا تو انھوں نے کہا یہ بہت بڑی بیماری ہے اس کا علاج ہوگا میں نے حکیم صاحب کو کہا آپ تو دس بجے آکر مطب میں بیٹھیں گے اور میری آفس کا وقت ہوچکا ہوگا مہربانی فرماکر میرا نمبر لگا دینا یا پھر میں آؤں تو مجھے پہلے دیکھ لینا پھر اس کے بعد میں اپنے ہاتھوں کو دیکھتا رہتا ہوں اورسوچتا ہوں کہ یہ بیماری مجھ کو کس سے لگی ہیں؟(۲)میری زوجہ خواب میں اپنے مرحوم والد کو دیکھتی ہیں کہ وہ دکان کے معاملہ میں بڑے پریشان ہیں۔ پھر آنکھ کھل جاتی ہے میری بیگم کہتی ہیں اپنے دل میں ابو کو اللہ کے پاس جاکر بھی دکان کی لگی ہوئی ہے اور دل میں خیال آتا ہے کہ کہیں میرے چچا کچھ غلط تو نہیں کررہے ہیں۔ برائے مہربانی میری زوجہ کی دکان کے سلسلہ میں کچھ وظیفہ بتادیں تا کہ وہ جلد از جلد بک جائے اور سب حق داروں کو ان کا حق مل جائے اور چچا کے دل میں کھوٹ ہے دکان کے حوالے سے میری ساس اور سالی بڑے پریشان ہیں مالی وسائل نہ ہونے کی برابر ہیں۔

    جواب نمبر: 10293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 192=145/ ھ

     

    (۱) آپ کی والدہ صاحب تو ماشاء اللہ نیکیوں کی طرف راغب ہیں، اللہ پاک کی طرف سے توفیق حسن ملی ہوئی ہے اور آئندہ اس میں اضافہ کی امید ہے، اللہ پاک مبارک فرمائے۔ آمین اور آپ کے ہاتھوں میں مسوں کا دکھلائی دینا قدرے بخل کی علامت ہے، آپ کو مالی معاملات میں سخاوت کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت اخلاقِ سیئہ سے فرمائے، اور اخلاقِ حسنہ کو حرزِ جان بنانے کی توفیق سے نوازے، آمین۔

    (۲) چچا کی طرف سے بدگمانی نہ کریں والدِ مرحوم کو اپنے چھوڑے ہوئے مال میں اپنی اولاد کی خاطر اصلاح کے لیے توجہ کامل ہے، یہ علامت اس بات کی ہے کہ والد مرحوم کو آخرت میں بڑے مرتبہ سے نوازا گیا ہے، باقی اس کے باوجود اولاد کو چاہیے کہ کثرت سے ایصالِ ثواب اور دعاء میں ان مرحوم کو یاد رکھتے رہیں، آپ اور آپ کی بیگم نیز ان کی والدہ اور بہن ہرنماز کے بعد اللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ الْھُدَی وَالتُّقٰی وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی سات مرتبہ اور اول و آخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھ کر دوکان وغیرہ کے سلسلہ میں دعاء کیا کریں اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند