• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10232

    عنوان:

    مفتی صاحب شریعت اسلامی میں 786/92 کی کیا حیثیت ہے کیا یہ حقیقت میں مبارک ، قابل احترام ہے جیسا کہ لوگ سمجھتے ہیں یا پھر یہ بدعت ہے؟ (۲) میں جانوروں کاڈاکٹر ہوں اس لیے دن بھر جانوروں کے علاج کرنے میں ان کے پیشاب اور گوبرکی چھینٹیں کپڑوں پر اڑتی ہیں جس سے بہت بے چینی محسوس کرتا ہوں۔اس کے بارے میں کیا حکم ہے کیامیں کپڑوں کو بدل کر نماز پڑھو ں یا پھر پانی سے پوچھ کر نمازاد ا کرسکتا ہوں؟ (۳)میں سرکاری ڈاکٹر ہوں ڈیوٹی کے وقت کے علاوہ رات میں دن میں بے وقت لوگ آکر دس کلومیٹر سے بھی دور علاج کروانے کے لیے لے کر جاتے ہیں۔ اس وقت سرکاری دوائیاں استعمال کرکے مناسب فیس لینا کیسا ہے؟ اگر دوائیاں خرید کر جائیں گے تو بہت مہنگا پڑتاہے اگر ہم سرکاری دوائی ہونے کی وجہ سے فیس نہ لیں تو کوئی بھی جانوروں کو اسپتال میں نہیں لائے گا سب اپنی کھیتی میں آکر علاج کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے نہ عبادت کا موقع دیں گے نہ ہی کھانے اور سونے دیں گے۔ اس حالت میں ایک دیند ار آدمی کو کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 162=150/ ب

    (۱) 786 یہ بسم اللہ کا نقش ہے اور 92 محمد کا نقش ہے، یہ بسم اللہ کی طرح بابرکت یا محمد کی طرح مبارک اور قابل احترام نہیں۔ تاہم یہ بدعت بھی نہیں، اختصار اور علامت کے طور پر لکھتے ہیں کوئی حرج نہیں۔

    (۲) بیل، بھینس بکری کا پیشاب نجاست خفیفہ ہے، کپڑے میں چوتھائی حصہ تک معاف ہے، معمولی چھینٹیں آجائیں تو دھوئے بغیر بھی نماز پڑھ سکتے ہیں۔ انھیں پونچھ کر بھی نماز پڑھ سکتے ہیں۔ کپڑے بدلنے کی ضرورت نہیں۔

    (۳) ڈیوٹی کے وقت میں اگر آپ کو دور دراز لے جاتے ہیں تو آپ اس کی فیس وصول کرسکتے ہیں۔ یہ فیس آپ کے جانے آنے کی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند