متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 10191
میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں انار کے درخت سے انار توڑ رہی ہوں اس میں ہر طرح کے انا ر ہیں کچھ کھٹے اور کچھ میٹھے کچھ چھوٹے اور کچھ بڑے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔میں بہت پریشان ہوں میری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں، ایسا خواب کیوں دیکھا؟از راہ کرم جلد از جلد جواب بھیجیں۔

جواب نمبر: 10191
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 34=34/ د
خواب اچھا ہے پریشانی کی بات نہیں ہے، خدا کو منظور ہوا تو اس کے فضل سے دنیا کی بھلائیاں ان شاء اللہ حاصل ہوں گی، میٹھے انار سے اشارہ اسی طرف ہے۔ کچھ رنج وتکلیف کی باتیں بھی پیش آئیں گی، کھٹے انار سے اشارہ اسی طرف ہے، ہردو حال میں قضائے الٰہی پر راضی رہیں، شکر وصبر سے کام لیں۔ اور احکام شریعت کی پابندی واہتمام ہرگز نہ چھوڑیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند