• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10182

    عنوان:

    میں ایک بیوہ ہوں میرا ایک دوسال کا بچہ ہے۔ میں اپنے ساس سسر کے ساتھ ایک مکان میں رہتی ہوں جو کہ میرے مرحوم شوہر کے ذریعہ سے بنایا گیا تھا۔ اس وقت میرے پاس مکان خریدنے کے لیے مناسب رقم نہیں ہے یا اپنے آپ کی اور اپنے بچہ کی پرورش اور دیکھ بھال کرنے کے لیے میری کوئی ذاتی آمدنی نہیں ہے۔ میں اپنے شوہر کی کمپنی سے پیسہ کے آنے کا انتظار کررہی ہوں۔

     گزشتہ رات میں نے ایک خواب دیکھاکہ میں نے اپنے لیے ایک مکان خریدا ہے اور یہ بہت خوبصورت ہے۔ بالا خانہ پر اور سمندر پر جو کہ دوسری طرف ہے بہت زور کی بارش ہورہی ہے ۔میں خواب میں بہت زیادہ خوش ہوں اوربارش میں بھیگ رہی ہوں۔ کچن کے علاقہ میں ایک چھوٹی سی دیوار ہے (جو کہ کچی دیوار ہے) جو کہ ٹوٹی ہوئی ہے اورمیں اپنی بہن سے کہہ رہی ہوں کہ یہ کیسے ٹوٹ گئی؟ اس کے بعد میں نے کہا بہتر ہے، میں اس کی تعمیر کرواؤں گی۔ میری بہن اس کی گلاس اور چمچہ سے تعمیر کرتی ہے اور جلد ہی یہ ایک خوبصورت دیورا میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ میں اس سے کہہ رہی ہوں کہ یہ خوبصورت ہے۔ اور یہ مکان خوبصورت ہے میرا لڑکا اس مکان میں لطف اندوز ہونے جارہا ہے۔ برائے کرم اپنے علم کی روشنی میں میری رہنمائی فرماویں اورمجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 112=87/ ھ

    عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ اعمال صالحہ کی طرف تھوڑی سی توجہ اور گناہوں سے بچنے کے لیے معمولی سا عزم کرلینا کافی ہوجائے گا اور اس کی برکات دنیا و آخرت میں ان شاء اللہ آپ کو اور آپ کی اولاد کو نیز دیگر متعلقین کو ملیں گی، شوہر مرحوم کے حق میں جس قدر ہوسکے ایصالِ ثواب کا اہتمام رکھیں، ان مرحوم کے والدین اور بیٹیوں سے حسن سلوک سے پیش آتی رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند