متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 10171
ہم نے خواب دیکھا کہ کوئی خواب میں مجھے اور میرے شوہر کو کہہ رہا ہے کہ تم دنوں جنتی ہو ایسا لگا کہ جیسے کوئی فرشتہ کھڑا تھا اور آگے کوئی اچھی سی جگہ تھی۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں۔
ہم نے خواب دیکھا کہ کوئی خواب میں مجھے اور میرے شوہر کو کہہ رہا ہے کہ تم دنوں جنتی ہو ایسا لگا کہ جیسے کوئی فرشتہ کھڑا تھا اور آگے کوئی اچھی سی جگہ تھی۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 1017101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 99=73/ ھ
ایک دوسرے (زوجین) سے راحت دنیا ان شاء اللہ پہنچے گی اور اتباع سنت گناہوں سے اجتناب میں رسوخ پیدا کرلیا تو جنت میں رفاقت مرحمت ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔ میں نے اس کو دس ذی الحجہ کو خطبہ حج 2008کے
بعد رات کو دیکھا۔ میں نے دیکھاکہ میں مکہ میں ایک لڑکی کے ساتھ ہوں (میں اس لڑکی
کے ساتھ شادی کرنا چاہتاہوں)۔ میں نے دیکھاکہ ہم پوری رات دعا میں مشغول ہیں احرام
باندھے ہوئے۔ مکہ حجاج کرام سے بھرا ہوا تھا میں نے آسمان پر دیکھا نماز فجر کا
وقت دیکھنے کے لیے اور دعا کرنے کے لیے، اور لڑکی کا سر نیچے تھا او ردعا کررہی
تھی۔ اس خواب کاوقت ٹھیک مکہ میں فجر کی نماز سے پہلے کا ہے اور جب میں لاہور میں
بیدار ہوا تو فجر کی اذان کی آواز آرہی تھی لاہور میں۔ میں اس خواب کی تعبیر جاننا
چاہتاہوں۔ ایک مزید چیز خطبہ حج کے دوران (پی ٹی وی نشر کرتی ہے)۔ میں اس لڑکی کے
لیے دعا کرتا ہوں اور اس کی مانگ کرتا ہوں اللہ سے، اور اس کے بعد میں نے رات کو
یہ خواب دیکھا۔ میری مدد کریں۔ ایک مزید چیز یہ کہ لڑکی کی طرف سے برادری کا سسٹم
بہت بڑا ہے۔ وہ لوگ بغیر برادری کے شادی نہیں کرتے ہیں۔ وہ عوان گھرانے سے تعلق
رکھتی ہے اور میں راجپوت گھرانے سے تعلق رکھتاہوں۔ برائے کرم اس لڑکی سے شادی کرنے
کے لیے کوئی زبردست وظیفہ بتائیں۔
میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ایسے بچے کو جو کچھ دن پہلے ہی پیدا ہوا ہوگا بغلوں میں ہاتھ ڈال کر اٹھاتا ہوں اور وہ میری طرف منہ کرکے کلمہٴ شہادت بڑھتا ہے اور پھر اس کو میں اپنی امی اور بہن جو میرے ساتھ بیٹھی ہیں ان کو دے دیتا ہوں۔ اس خواب کی تعبیر مہربانی سے بتادیں۔
1538 مناظرمیں
نے ایک خواب دیکھا۔ خواب میں میں نے دیکھا کہ میں ، میرے بھائی اور ماں کے ساتھ حج
کرنے کے لیے گیا۔ حج کے بعد ہم روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے گئے۔
جب ہم زیارت کرچکے تو ہم اس جگہ سے باہر آئے لیکن میں ایک اور مرتبہ زیارت کرنے کے
لیے گیا۔ جوکچھ میں نے دیکھا میں حیران رہ گیا ۔ میں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ
وسلم کا ایک دروازہ کھلا ہوا دیکھا اور ایک خوبصورت شخص نماز ادا کررہے تھے۔ میں
نہیں جانتا ہوں کہ وہ شخص کون تھے۔ لیکن مجھ کو یہ آواز آئی [ہذا محمد رسول اللہ ]
صلی اللہ علیہ وسلم۔جب میں نے یہ سنا تو میں بیدار ہوگیا اور میری نیند ٹوٹ گئی۔ میرا
پورا جسم اگلے تین روز تک لرز رہا تھا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ جو میں نے دیکھا کیا
واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے؟ اب مجھ کو زندگی اور آخرت کے لیے کیا
کرنا ہوگا؟
خواب میں کوڑا کچرا دیکھنا
3791 مناظرمیری بیوی نے ایک خواب دیکھا کہ اس کی بڑی بہن جو کہ ملتان میں رہتی ہے ساتھ بیٹھی ہے سامنے ایک پلیٹ میں کوئی سالن ہے اور اس میں پیشاب ملا ہوتا ہے میری بیوی کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ میں نے اس پلیٹ میں سے کچھ سالن کھا لیا ہے (یاد رہے کہ میری رہائش کراچی میں ہے اور میں میرے سسرال والے کراچی سے پنجاب منتقل ہونے والے ہیں ۔ میری بیوی الحمدللہ شرعی پردہ کرتی ہے اوریہ بات میرے سسرال والوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی) پھر دیکھتی ہے کہ وہ اور اس کی بڑی اور چھوٹی بہن کہیں سیڑھیاں چڑھتی ہیں ، سیڑھیاں ختم ہی نہیں ہوتی ہیں اور چھوٹی بہن کو تھوڑا سا زکام آجاتا ہے۔ پھر ایک گھر پرانا سا آجاتا ہے جس میں بہت سی لڑکیاں ہوتی ہیں اور میرے سسر بھی ہوتے ہیں۔
1672 مناظر