• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10148

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا سا پتیلا چولہے پر رکھا ہے اور میں اور میری امی اس میں کھیر پکارہی ہیں۔ کھیر میں بہت لمبے لمبے چاول نظر آرہے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر میں کچھ اعتراض کرتی ہوں اور امی بھی کہتی ہیں کہ ان کو پیس لیتے تو اچھا تھا۔ پھر کھیر کا دودھ ایک دم سے ابلنے لگنا شروع ہوجاتا ہے اور جیسے ہی وہ اوپر کنارے تک پہنچتا ہے میں فوراً چولہا بند کردیتی ہوں، تاکہ دودھ نیچے نہ گر جائے۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 66=66/ د

    دودھ سے اشارہ دینِ فطرت کی طرف ہوتا ہے، احکامِ شرعیہ میں پابندی سنت کا اہتمام بدعات ومعاصی سے اجتناب کی کوشش کریں، خواب میں اشارہ موجود ہے کہ معاصی وبدعات سے بچنے کی کوشش کریں گی تو دین میں پختگی حاصل ہوگی اور دین محفوظ بھی رہے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند