• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10130

    عنوان:

    ایک ناپسندیدہ شخص سے بات کرنے کے بعد میں نے اپنے موبائل کو لعنت دی۔ میرے موبائل کے والپیپر میں اللہ کا نام لکھا ہے۔ یہ مجھ سے غلطی سے ہوا۔ میں نے توبہ بھی کی لیکن دل مطمئن نہیں ہو رہا ہے۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 179=163/ ب

    لعنت کسی پر تعیین کے ساتھ شریعت میں منع ہے، ہاں ظالموں پر، چوروں ڈکیتوں پر، شرابیوں وغیرہ پر لعنت ہے، نام لیے بغیر کہنے کی اجازت ہے، موبائل ایک آلہٴ لہو و لعب کا بن گیا ہے، وہ ایک آلہ ہے جمادات سے بنا ہوا ہے، اس موبائل پر لعنت کرنے سے آپ کے ایمان میں کوئی فرق نہیں آئے گا، خواہ اس کے والپیپر پر اللہ کا نام یا قرآن کی آیت لکھی ہوئی ہو، کیونکہ وہ نام اس میں بھرے ہوئے ہیں، مثلی کتاب کے نمایاں نہیں ہیں۔ آ پنے توبہ کرلی یہ کافی ہے، توبہ کے بعد پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند