• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 9152

    عنوان:

    میں ایک ہوٹل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتاہوں۔ ہوٹل والے منافع میں ایک متعین رقم دیں گے یا چند مقررہ دنوں تک اہل و عیال کے ساتھ ہوٹل میں قیام کی صورت میں دیں گے۔ اس شرکت میں پانچ سال کی قید بھی ہے اس سے پہلے معاملہ ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ کیا یہ شرکت جائز ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1197=1197/م

    مذکورہ صورت میں معاملہ مضاربت کی ہے، اورمضاربت کے اصول یہ ہے کہ نفع فریقین کے درمیان حصہ مشاع کے طور پر طے ہونا چاہیے، ورنہ معاملہ فاسد ہوجاتات ہے، صورت مذکورہ میں ہوٹل والے منافع کی ایک خاص متعین رقم آپ کو دیں گے، اس طرح طے کرنا درست نہیں، نفع کی تقسیم کا طریقہ اس طرح طے ہونا چاہیے کہ جو بھی نفع ہو اس کا نصف مثلاً آپ اور نصف ہم لیں گے، یا مثلاً ایک ثلث (تہائی) آپ اور بقیہ دو ثلث ہم لیں گے۔ وغیرہ۔ مضاربت وشرکت کے اصول وشرائط بہشتی زیور میں لکھی ہوئی ہیں، ان کو سمجھ کر مطالعہ کریں، اور پھر اسی کے مطابق معاملہ کریں، جو بات سمجھ میں نہ آئے اس کو معلوم کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند