• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 7543

    عنوان:

    کیا اسٹاک ایکسچینج کا کاروبار اور بروکرج ہاؤس (دلالی) کا کام شریعت کی روشنی میں درست ہے؟

    سوال:

    کیا اسٹاک ایکسچینج کا کاروبار اور بروکرج ہاؤس (دلالی) کا کام شریعت کی روشنی میں درست ہے؟

    جواب نمبر: 7543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1502=1418/ د

     

    دلالی کی اجرت اگر پہلے سے طے کرلی جائے اور دلال سودا بکوانے یا خریدوانے میں کچھ محنت و عمل کرتا ہے تو دلال کی اجرت لینا جائز ہے، اسٹاک ایکسچینج کے معاملہ کی تفصیل لکھیں کس چیز کا معاملہ اور کس طرح کرنا چاہتے ہیں؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند