• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 69826

    عنوان: کچھ لوگ موبائل ٹھیک کرنے کے لیے دیتے ہیں اور پھر کبھی اس کو واپس لینے نہیں آتے ہیں‏، ایسے موبائل كا كیا كریں؟

    سوال: میرا ایک دوست موبائل رپیئرنگ کی دکان چلارہاہے، کچھ لوگ موبائل ٹھیک کرنے کے لیے دیتے ہیں اور پھر کبھی اس کو واپس لینے نہیں آتے ہیں، اس طرح سے اس کے پاس سینکڑوں موبائل ہیں، لہذا ان موبائلوں کے ساتھ کیا کیا جانا چاہئے؟ چونکہ موبائل بڑی تعداد میں ہیں اور وہ بہت دنوں تک یہ نہیں رکھ سکتا، کیوں کہ بہت سارے موبائل برسوں سے رکھے ہوئے ہیں اور موبائل کی قیمت بدلتی رہتی ہے، وہ ان موبائلوں کو بیچ کر بھی ان موبائلوں کی مرمت سازی کی قیمت وصول نہیں کرسکتا، اس لیے وہ موبائل لیتے وقت موبائل والے کو ایک سلپ دیتاہے جس میں صاف طورپر لکھا ہے کہ اگر موبائل کا مالک دو مہینے کے اندر نہیں آتاہے تو دکاندار ذاس کا ذمہ دارنہیں ہے۔ براہ کرم، جواب دیں ، چونکہ اکثر دکانداروں کے ساتھ یہ معاملہ چل رہاہے۔ جزا اللہ خیرا

    جواب نمبر: 69826

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1080-1072/B=12/1437

    اگر موبائل کا مالک مقررہ مدت میں نہ آئے تو دوکاندار کو چاہئے کہ کسی غریب کو اصل مالک کی طرف سے صدقہ کردے، یا اسے فروخت کرکے اس کی قیمت مالک کی طرف سے غریب کو صدقہ کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند