• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 69819

    عنوان: جس جگہ ناجائز كام ہوتے ہوں وہاں ملازمت كرنا؟

    سوال: (۱) ملکیت کا تصور: میرا مالک ایک جگہ سے مال لاکر دوسری جگہ بیچتا ہے جبکہ وہ اس کی ملکیت میں نہیں ہوتا، اس کو وہ اپنی ملکیت تصور کرتا ہے۔ (۲) شناخت بدلنا: باہر سے خریدے ہوئے مال کی شناخت کو بدلتا ہے جیسے کہ تائیوان کوامریکہ (usa)، چین کو امریکہ یا پھر اس کو اپنی ملکیت بنالینا۔ (۳) ہیرا پھیری ٹیکس میں اہم معاملات میں بل میں ردو بدل کرنا ، دستاویز جیسے کہ اصل سند میں تبدیلی کرنا، ٹیکس کم کرنے کے لیے حکومت کو دھوکہ دینا۔ (۴) مسلسل دھوکہ دینا: بیان کردہ نمبر دو اور تین کو لگاتار کرنا۔ (۵) معاملات میں غفلت کرنااور حقوق کی ادائیگی نہ کرنا: حقوق کی ادائیگی میں غفلت ،کام کے وقت یعنی کوئی اٹکا ہوا ہے، زبانی خرچ کرنا۔ (۶) وعدوں کا زبانی کلام ،زبانی خرچ کو وقت معین آنے پر مکر جانا جیسے کہ وقت پر تنخواہ مل گئی، یا حجت قائم کرنا کہ کام نہیں ہے، جب کہ آمدنی ہوئی، نقصان نہیں ہوا، وعدہ کرنا یازبانی خرچ کہ ہم نے آپ کے لیے اچھا سوچا ہے، مستقبل کی نوید دینا، جب کہ ادائیگی میں کوتاہی کرنا۔ (۷) شک کی نگاہ سے نوکر پر شک کرنا یا اس پر بہتان باندھنا کہ وہ دھوکہ دیا، کررہا ہے یا چوری کررہا ہے۔ (۸) یہ اکثر معالات نہیں برابری کا معاملات نہیں، کسی ملازم کے ساتھ نرم رہنا اور کسی کو ذلیل کرنا، جھوٹی دلاسا، غفلت․․․․ (۱۰) منافعہ خوری میں منافع 100% 165% 50% رکھنا اور بیچتے وقت یہ کہنا کہ میں تو صرف 10% کماتا ہوں، مخلوط آمدنی اِن سارے کاموں میں ہم سب یعنی ملازمین اور ارباب برابر شریک ہوتے ہیں۔ کیا میں کام چھوڑ دوں؟ اور جھوٹ کو راز رکھوں؟ یا پھر وقت کے حکام کو مطلع کروں؟ براہ کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 69819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1189-1186/M=12/1437

    صورت مسئولہ میں جب آپ کو اپنے مالک کے یہاں کام کرنے میں جھوٹ، دھوکہ دہی اور دیگر خلاف شرع امور کا ارتکاب کرنا پڑتا ہے یا ان میں معاون بننا پڑتا ہے تو آپ کو وہاں کام چھوڑ دینا چاہئے اور کوئی دوسرا پاکیزہ و بے غبار کام تلاش کرنا چاہئے اگر علی الفور چھوڑنے میں ناقابل برداشت مشقت و پریشانی کا سامنا ہوتو تلاش جاری رکھیں اور تب تک بدرجہٴ مجبوری موجودہ کام میں لگے رہیں اور متبادل کام ملنے پر موجودہ کام ترک کردیں اور توبہ استغفار کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند