• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 66803

    عنوان: ملازمت کے خواہشمند لوگوں کا ذاتی تفصیلات میں غلط بات لکھنا

    سوال: کبھی کبھار ملازمت کے خواہشمند لوگ اپنی ذاتی تفصیلات میں غلط بات لکھتے ہیں جیسے تجربہ کے بارے میں اوراسی طرح جعلی سرٹیفکیٹ تو کیا یہ صحیح ہے یا غلط ؟

    جواب نمبر: 66803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 890-801/SD=10/1437

    ملازمت کے خواہشمند لوگوں کا ذاتی تفصیلات میں غلط بات لکھنا، مثلا: جعلی سرٹیفکٹ لگانا، یا تجربہ کے بارے میں غلط بیانی سے کام لینا ہرگز جائز نہیں ہے، قرآن و حدیث میں جھوٹ بولنے پر سخت وعید وارد ہوئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند