• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 65415

    عنوان: نماز سے اتنی دیر پہلے استنجاء سے فراغت حاصل کرلیں کہ جتنی دیر میں قطرات کا آنا بند ہو جائے

    سوال: مجھے قریب آٹھ سالوں سے پیشاب کا قطر ہوجاتاہے تو نماز پڑھنے میں دقت ہوتی ہے، اس بارے میں بتائیں کہ کس حالت میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 65415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    آپ کسی حکیم سے اس کا علاج کرائیں اور آپ کے حق میں بہتر یہی ہے کہ نماز سے اتنی دیر پہلے استنجاء سے فراغت حاصل کرلیں کہ جتنی دیر میں قطرات کا آنا بند ہو جائے۔ ---------------------------- نوٹ : پیشاب کا قطرہ کس قدر آتا ہے اس کی نوعیت واضح کر کے سوال کرنا چاہئے۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند