معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 6343
کیا اسلام میں اے ٹی ایم بینک کو دوکان (جگہ) دینا جائزہے؟ اسلام میں داڑھی رکھنے کے بارے میں بتائیں؟ اسلام میں سگریٹ نوشی کے بارے میں بتائیں؟
کیا اسلام میں اے ٹی ایم بینک کو دوکان (جگہ) دینا جائزہے؟ اسلام میں داڑھی رکھنے کے بارے میں بتائیں؟ اسلام میں سگریٹ نوشی کے بارے میں بتائیں؟
جواب نمبر: 6343
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1272=1070/ ب
(۱) بینک کو دوکان کرایہ پر دینا مکروہ ہے۔
(۲) اسلام میں کم ازکم ایک مشت ڈاڑھی رکھنا واجب ہے۔ اس سے کم رکھنا فسق ہے۔
(۳) سگریٹ نوشی اسلام میں مکروہ تنزیہی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند