• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 61280

    عنوان: ایک کارو بار جس میں تین پاٹنر ہیں، تو کیا پاٹنر لوگ کارو بار کی گاڑی استعمال کر سکتے ہیں اپنے خود کے لئے ؟

    سوال: ایک کارو بار جس میں تین پاٹنر ہیں، تو کیا پاٹنر لوگ کارو بار کی گاڑی استعمال کر سکتے ہیں اپنے خود کے لئے ؟

    جواب نمبر: 61280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1003-1005/N=11/1436-U اگر وہ گاڑی کاروبار کی مشترکہ رقم سے کاروباری ضروریات کے لیے خریدی گئی ہے، یا تینوں نے برابر پیسے ملاکر کاروباری ضروریات کے لیے خریدی ہے تو گاڑی کوئی شریک اپنی ذاتی ضروریات میں ا ستعمال نہیں کرسکتا، البتہ سب شریک راضی ہوں تو ہرشریک حسب اجازت اپنی ذاتی ضروریات میں استعمال کرسکتا ہے، جائز ہے، مستفاد: قال الطحطاوي في حاشیتہ علی الدر (کتاب الشرکة ۲: ۵۲۰ ط مکتبة الاتحاد دیوبند) عن البحر: لا الہبة والقرض وما کان إتلافًا للمال أو تملیکاً من غیر عوض فإنہ لا یجوز ما لم یصرح بہ نصًا اھ، وقال في الہندیة (کتاب الکراہیة، الباب التاسع والعشرون في الانتفاع بالأشیاء ا لمتشرکة ۵: ۳۷۰، ط مکتبة زکریا دیوبند): وفي الدابة بین رجلین استعملہا أحدہما في الرکوب أو حمل المتاع بغیر إذن الشریک ضمن نصیب شریکہ کذا في الصغری ا ھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند