• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 612257

    عنوان:

    سِكّے اور چھوٹے نوٹ كا بڑے نوٹ سے سے تبادلہ كرنا

    سوال:

    سوال : مفتی صاحب، میرے پاس مسجد کے پیسے جمع ہو تے ہیں جس میں سکے دس بیس پچاس سو کے نوٹ ہو تے ہیں ان کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے تو ہم ان پیسوں کو کسی دکان والے سے تبادلہ کر کے بڑے نوٹ پانچ سو ہزار والے لے لیتے ہیں کیا اس طرح مسجدکےپیسوں کا تبادلہ کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، ہماری رہنمائی فر مائیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 612257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1264-955/D=11/1443

     مسجد كے لیے چندے میں آئے سِكّے اور چھوٹے نوٹ حفاظت كی غرض سے بڑے نوٹ سے تبادلہ كرسكتے ہیں‏، ضرورۃً ایسا كرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند