• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 608118

    عنوان:

    مندرتک پہنچانے کے لیے کرایہ داری کا معاملہ

    سوال:

    میرا دوست ایک آٹو ڈرائیور ہے ہے وہ ریلوے اسٹیشن پر اپنی گاڑی کرائے کے لیے رکھتا ہے ۔کچھ غیر مسلم لوگ گاڑی میں بیٹھ کر مندر جانے کے لئے کہتے ہیں۔کیا وہ کرایا لے کر انہیں مندر چھوڑ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 608118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:262-181/H-Mulhaqa=5/1443

     جو غیر مسلم صراحت کے ساتھ مندر جانے کے لیے کہیں، اُن سے کسی مناسب انداز سے معذرت کردینی چاہیے، جیسے: بہت سے آٹو رکشہ والے، جس روڈ پر وہ جانا نہیں چاہتے خواہ اس وجہ سے کہ اُس روڈ پر واپسی میں اُنھیں جلدی سواری نہیں ملتی، بلا سواری خالی واپس آنا پڑتا ہے یا کسی اور وجہ سے، معذرت کردیتے ہیں، اور اگر کبھی انکار ومعذرت خلاف مصلحت ہوتو اُنھیں اس راستہ کی طرف کرایہ پر لے جانے کی گنجائش ہوگی ؛ البتہ دل میں کسی درجے میں کراہت وناگواری ہونی چاہیے اور اگر ہوسکے تو دل ہی دل میں اُن کے لیے ہدایت کی دعا کردینی چاہیے ،اور اجرت پر بہر صورت حرام کا حکم نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند