• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 607253

    عنوان:

    ولی کا نا بالغ بچے کے مال میں تصرف کرنا اور نابالغ سے ہدیہ قبول کر نا

    سوال:

    سوال : حضرت انس رضی اللہ عنہ کے شکار کردہ خرگوش کو آپ صل اللہ علیہ وسلم نے قبول کیا تھا، حالانکہ فقہاء نے نابالغ بچے کے مال کو لینا ناجائز کھا ہے ، اس کی تحقیق مطلوب ہے ۔

    نوٹ؛ اس حدیث کی تخریج شیخین اور اصحاب سنن سب کی ہیں۔

    جواب نمبر: 607253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 388-305/B=04/1443

     نابالغ دو طرح کے ہوتے ہیں، ایک وہ ہے جومراہق ہوگیا ہو یعنی قریب البلوغ ہوچکا ہو، وہ بالغ کے حکم میں ہے، اس کا ہدیہ لینا دینا درست ہے۔ اور دوسرا وہ نابالغ ہے جو مراہق نہیں ہوا ہے، اس کا ہدیہ لینا دینا صحیح نہیں ہے۔

    حضرت انس رضی اللہ عنہ کی حدیث ترمذی شریف اور ابوداوٴد شریف اور بخاری شریف میں یہ روایت ہے، انہوں نے جس وقت خرگوش پکڑا اور حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے ذبح کرایا، تو اس کا ایک ٹکڑا حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے کہنے پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا، آپ نے ان کا ہدیہ قبول فرمایا، چونکہ حضرت انس رضی اللہ عنہ اس وقت مراہق تھے، اور مراہق بالغ کے حکم میں ہوتا ہے۔ فتح الباری شرح بخاری میں ہے: وکنت غلاماً حزوراً وہو المراہق۔ (فتح الباری: 12/438)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند