• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 607063

    عنوان:

    عمداً گناہ کرنے کے بعد توبہ کرنے سے معافی ہوتی ہے یانہیں؟

    سوال:

    سوال : ہم دل میں کہیں یا سوچتے ہیں، زنا کر لے یا کوئی اور گنا ہ کرلے پھر توبہ کرلے گے اللہ سے ، تو کیا جان بوجھ گنا ہ کرکے توبہ قبول ہوگی؟

    جواب نمبر: 607063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 80-96/B-Mulhaqa=04/1443

     سچی توبہ سے ہر طرح کا گناہ معاف ہوجاتا ہے خواہ عمداً کیا گیا ہو یا لاعلمی وغیرہ کی بنا پر گناہ کا ارتکاب ہوگیا؛ البتہ یہ سوچ کر اقدام گناہ کرلینا کہ بعد میں توبہ کرلوں گا بڑی جرأت کی بات اور خطرناک عمل ہے، کیا پتہ ہے کہ آئندہ اسے توبہ کا موقع بھی میسر آئے گا؟

    التائب من الذنب أي توبة صحیحة کمن لا ذنب لہ أي: فی عدم الموٴاخذة؛ بل قد یزید علیہ بأن ذنوب التائب تبدل حسنات الخ (مرقاة مع المشکاة: 4/1636، رقم: 2363، باب الاستغفار والتوبة)۔ نیز دیکھیں: آیت کریمہ ”اِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلٰی اللّٰہِ لِلَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السُّوْءَ بِجَہَالَةٍ ثُمَّ یَتُوْبُوْنَ مِنْ قَرِیْبٍ فَاُولٰٓئِکَ یَتُوْبُ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ“ کی تفسیر معارف القرآن (2/341-343) مطبوعہ: معارف القرآن، کراچی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند