معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 606464
میری بہن جو کہ شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں ایک بیٹا ، ایک بیٹی اس نے خواب دیکھا کہ والد صاحب اسے دو سفید گھوڑے دے رہے ہیں۔ جبکہ والد صاحب کی طبعیت سخت ہونے کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، تو ان حالات میں اس جواب کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے ؟
جواب نمبر: 60646408-Oct-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 160-117/B=02/1443
اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جس کو گھوڑے دیئے ہیں اسے عزت و شرافت حاصل ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایك ہزار قرض كے بدلےكھیت رہن پر ركھنا؟
4466 مناظرجنگلی كبوتر اگر گھر میں گھونسلہ بنالے تو اس كو ختم كرنا كیسا ہے؟
3892 مناظرمیں ایک عام سوال کرنا چاہتی ہوں کہ کیا جو بینک لون دیتے ہیں اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ شرعی اصولوں کی پابندی کرتے ہیں ، تو کیا وہ صحیح معنوں میں شریعت کی اتباع کرتے ہیں ؟ کیا یہ جائز ہے کہ ہم گھر خریدنے کے لیے ان سے قرض لیں؟ کیوں کہ بلا قرض لیے ہوئے یہاں کوئی شخص گھر نہیں خریدسکتا۔ آپ کے جواب کا شدت سے انتظار رہے گا۔ ہمارے امام صاحب نے ہمیں کچھ بینکوں کے متعلق رہ نمائی کی ہے۔
1298 مناظرمیں کناڈا میں رہتاہوں۔ یہاں ایک کمپنی ہے جس میں یہ کام ہو رہا ہے:(۱) بجلی پاؤر سپلائی، (۲) ٹیلیفون سروس، (۳) ہوم سیکورٹی سروس (پہرادری کا معاوضہ) (۴) نیچرل گیس سپلائی، (۵) انٹرنیٹ سروس۔یہ کمپنی لوگوں کی نیٹ ورکنگ کی بنیاد پر چلتی ہے۔ اگر کوئی اس میں شریک ہونا چاہئے تو اسے ان طریقوں کو اپنانا پڑے گا: (۱) ۰۰،۵۰۰ڈالر فیس دے کر کمپنی کا ممبر بننا ہوگا، پھر اسے مزیدکم از کم دو ممبر بنانے ہوں گے ۔ (۲) اسے کمپنی کی مصنوعات کو فروخت کرکے یا خود خرید کرپانچ پائنٹ حاصل کرنا ہوگا ۔ (۳) اب دوسرے ممبروں کو بھی پہلے ممبر کے ماتحت پانچ پائنٹ حاصل کرنے کے لیے کمپنی کی مصنوعات کو فروخت کرنا ہوگا، اب پہلے ممبر کو کمشین ملنا شروع ہوگا۔ (۴) ا ن دوممبروں کو کمیشن اس وقت تک نہیں ملے گا جب تک وہ اپنے طورپر دو دو ممبر نہ بنا لیں اور ان بننے والے ممبروں کو پانچ پائنٹ حاصل کرنے کے لئے کمپنی کی پروڈکٹس کو بیچنا ہوگا۔یہی طریقہ ہر ایک ساتھ چلتا رہے گا۔ (۵) اب یہ ایک درخت ہے چونکہ بہت سے ممبر ان پہلے ممبر کے ماتحت ہوں گے، اس لیے ا سی حساب سے اس کمیشن بڑھے گا۔ یہ اسکیم کو پرکشش بنانے کے لیے ہے، کیونکہ یہ چھوٹی سی رقم ہے اور لوگ اس طرف کھینچے چلے آرہے ہیں۔ شرکاء اس رقم سے سینکڑوں ہزاروں روپئے کما سکتے ہیں۔یہ سب کمپنیاں مختصر مدت کے اندر زبردست منافع کے وعدہ کرکے اپنی اپنی اسکیموں کو چلاتی ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس بارے میں اسلامی حکم کیاہے؟
1271 مناظر