• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 605536

    عنوان:

    سونا دے کر قرض لینا كیسا ہے؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ کیا بنک کو سونا رے کر قرض لے سکتے ہیں یا نہیں؟ قرض واپس بنک کو ادا کرتے وقت بنک دی گئی رقم سے زیادہ وصول کرے گا،کیا اضافی رقم سود کی مد میں جائے گی؟

    جواب نمبر: 605536

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 983-618/SN=12/1442

     زیورات گروی رکھ کر بینک سے ایسا قرض لینا جس میں اصل قرض کے ساتھ اضافی رقم بھی وصول کی جائے، شرعاً جائز نہیں ہے۔ یہ اضافی رقم ”سود“ ہی ہے، جس کے لینے دینے پر قرآن و حدیث میں سخت وعیدیں آئی ہیں۔ لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آکل الربا وموٴکلہ وکاتبہ وشاہدیہ وقال: ہم سواء۔ (مسلم: 1219) ما حرم أخذہ حرم إعطاء ہ کالربا الخ (الأشباہ، قاعدہ: 14، ص: 132، مطبوعہ: بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند