معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 605296
گارنٹی والا سامان خراب ہونے پر كمپنی سے بدلے میں نیا سامان لینا درست ہے؟
بیٹری کی ۳سال کی گارنٹی تھی وقت سے پہلے خراب ہوگئی، نئی بیٹری دینے کو کمپنی خود تیار ہے ، کیا یہ نئی بیٹری لے جانا جائز ہے ؟
جواب نمبر: 60529619-Aug-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:905-718/sd=1/1443
جی ہاں! صورت مسئولہ میں کمپنی سے نئی بیٹری لینا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرنا
8895 مناظرزید نے اپنا مکان فروخت کرنے کے لیے بکر کے ساتھ دس ملین پر معاہدہ کیا۔ تین ملین پیشگی جمع کردئے گئے اور سات ملین باقی رہا جس کو تین ماہ کے اندر ادا کرنا تھا۔ معاہدہ کی ایکشرط یہ تھی کہ اگر بقیہ رقم تین ماہ کے اندرادا نہیں کی جائے گی تو معاہدہ کینسل ہوجائے گا او ر پیشگی رقم جس کو زید نے وصول کیا ہے وہ بکر کو واپس کردے گا۔بکر نے مقرر کردہ ادائیگی کی رقم وقت پر نہیں ادا کی۔ اس لیے زید نے بکر سے کہا کہ وہ ان دونوں کے درمیان معاہدہ کے مطابق پیشگی رقم واپس لے لے۔ لیکن بکر نے انکار کردیا اور زید کے خلاف معاہدہٴ فروخت کی خلاف ورزی کی وجہ سے مقدمہ کردیا۔ اب یہ معاملہ چند سالوں سے عدالت میں ہے۔ پیشگی رقم اور مکان زید کے قبضہ میں ہے۔ زید نے پیشگی رقم کو اپنے کاروبار اور اپنے قرضہ وغیرہ کو ادا کرنے میں لگا دیا۔ جھگڑے کورفع کرنے کے لیے زید تین ملین کی پیشگی رقم بکر کو ادا کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ تاہم،عدالت اس کیس کا فیصلہ زید یا بکر کے حق میں دے گا۔ سوال یہ ہے کہ آیا زید اس اثاثہ پر جو کہ پیشگی رقم تین ملین سے کم ہے زکوة ادا کرے گا ،اور کیس کا فیصلہ ہونے تک تین ملین پیشگی رقم کس زمرہ میں آئے گی یعنی لون، امانت، ملکیت وغیرہ، اور اس پر کون زکوة ادا کرے گا زید یا بکر؟
2529 مناظرایک آدمی نے اپنے کسی رشتہ دار کو 50,000 روپیہ دیا اور شرط لگائی کہ دو مہینہ کے بعد واپس نہیں کیا تو ہر مہینہ پانچ فیصد جرمانہ لگے گا۔ اور اب تک پانچ فیصد ہر مہینہ جرمانہ لے رہا ہے۔ اب آپ بتائیں کہ اس کا یہ کام سود میں داخل ہے یانہیں؟ (الف) اپنوں سے قرض وصول کرنے کا یہ طریقہ کیسا ہے؟ (ب) اگر یہ غلط ہے تو جائز طریقہ کیا ہے؟
2966 مناظرمیں ایک ہوٹل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتاہوں۔ ہوٹل والے منافع میں ایک متعین رقم دیں گے یا چند مقررہ دنوں تک اہل و عیال کے ساتھ ہوٹل میں قیام کی صورت میں دیں گے۔ اس شرکت میں پانچ سال کی قید بھی ہے اس سے پہلے معاملہ ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ کیا یہ شرکت جائز ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔
3163 مناظر