• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 605124

    عنوان:

    جنگلی كبوتر اگر گھر میں گھونسلہ بنالے تو اس كو ختم كرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    کیا کبوتر اگر کسی گھر میں اپنا گھونسلہ بنالے تو کیا ہم اُنکے گھونسلہ کو ختم کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے گھر میں گندگی ہوتی ہے اور کیا ان کبوتروں سے گھر کے بچّو کی جنا ت اور شیطان سے حفاظت ہوتی ہے اور کیا ان جنگلی کبوتروں پر کسی طرح اثرات یہ سیّد ہوتے ہے ؟مہربانی کرکے وضاحت فرئیں۔ سشکریہ

    جواب نمبر: 605124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 854-719/M=11/1442

     اگر کبوتر کسی کے گھر میں اپنا گھونسلہ بنالے اور اس کی وجہ سے گندگی ہونے لگے تو گھر والے اس کے گھونسلے کو ختم کرسکتے ہیں، ایسی کوئی صراحت ہماری نظر سے نہیں گزری کہ ان کبوتروں کی وجہ سے جنات و شیاطین سے گھر کے بچوں کی حفاظت ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند