معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 603649
عہدہ مانگنا منع ہے تو پھر ملازمت حاصل كرنے كے لیے درخواست دینے كا كیا حكم ہے؟
شریعت میں عہدہ مانگنا ممنوع ہے۔ لیکن آجکل ملازمت حاصل کرنے کا معروف طریقہ درخواست دینا ہے۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب نمبر: 603649
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 755-593/B=09/1442
”امیر“ اور ”قاضی“ وغیرہ بننے کا عہدہ طلب کرنا یہ اچھی چیز نہیں ہے اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔ رہا ملازمت کے لئے درخواست دینا اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ ملازمت کا مسئلہ اپنے تک محدود رہتا ہے۔ ”امیر“ اور ”قاضی“ کا عہدہ تمام انسانوں سے تعلق رکھتا ہے۔ اگر کسی آدمی کی حق تلفی ہوگئی تو بہت بڑا گناہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند