• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 603463

    عنوان:

    عائزہ/ عائضہ { Aiza } نام رکھ سکتے ہیں کیا؟

    سوال:

    سواال : عائزہ/ عائضہ { Aiza } نام رکھ سکتے ہیں کیا؟

    جواب نمبر: 603463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:653-426/sn=7/1442

     عائضہ(بالضاد) کا معنی ہے بدلہ دینے والی، اور عائذہ(بالذال) کا معنی ہے پناہ مانگنے والی، اور عائزہ(بالزا) کے معنی ہیں مفلس تنگدست، اول الذکر دونوں معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھ سکتے ہیں؛ باقی اگر اس کے بہ جائے حضرات صحابیات یا امت کی برگزیدہ خواتین کے ناموں پر نام تجویز کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔چند نام ذیل میں ذکرکئے جاتے ہیں : حَمنہ،جویریہ،صفیہ، فاطمہ، عائشہ، سودہ، شفا ، زِنّیرہ، عاتکہ ، اسما، رابعہ ، امة اللہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند