• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 603105

    عنوان: کیا تاش کے پتے کھیلنا جائز ہے ؟

    سوال:

    میں پاکستان سے ہوں کیا تاش کے پتے کھیلنا جائز ہے ؟ اگر ہم اس پر رشوت نا بھی لگائے تو؟ آج کل کمپیوٹر میں کھیلتے ہیں،رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 651-446/B=07/1442

     اگر تاش جوے سٹے کی بازی لگاکر کھیلا جائے تو اس کے حرام ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔ اور اگر بغیر بازی لگائے کھیلا جائے تو بھی چونکہ یہ لہو و لعب میں داخل ہے اور مسلمان کے لئے لہوولعب میں پڑنا حرام و ناجائز ہے اور لایعنی کام ہے۔ کُلُّ لَہْوٍ حَرَامٌ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند