• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 602530

    عنوان:

    بچے كی پیدائش پر لوگ جو پیسہ بچے كے نام پر دیتے ہیں ‏، اس كو كس كام میں استعمال كرنا چاہیے؟

    سوال:

    جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو لوگ اسکو دیکھنے آتے ہیں ، کچھ لوگ اس کے والدین کو پیسے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بچہ کے ہیں، کیا جب بچہ بڑا ہوگا تو والدین کو وہ پیسے بچہ کو دینے پڑیں گے ؟

    جواب نمبر: 602530

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 437-371/M=06/1442

     اگر دینے والے خاص کر بچہ کو ہی دیتے ہیں، والدین کو دینا مقصود نہیں ہوتا تو ایسی صورت میں بچہ اُن پیسوں کا مالک ہوتا ہے اور جو چیز نابالغ کی ملک ہو اس کا حکم یہ ہے کہ اُسی بچے کے کام میں لگانا چاہئے، کسی کو اپنے کام میں لانا جائز نہیں، خود ماں باپ بھی اپنے کام میں نہ لاویں۔ (بہشتی زیور، حصہ: 5)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند