• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 602096

    عنوان: مدرسے میں موجود چاول كو خراب ہونے كے اندیشے سے بیچنا كیسا ہے؟

    سوال:

    میرے مدرسے میں کئی کونٹل چاول ہے اور کرونا وائرس کی وجہ سے مدرسہ بند ہے ۔اگرچاول کو یونہیں چھوڑ دیا جائے تو خراب ہونے کاقوی اندیشہ ہے ۔ایسی صورت میں یہ چاول غریب یا مدرس کومفت میں دینا کیسا ہے ؟ اور اس کو فروخت کرنا جائزہے نہیں؟

    جواب نمبر: 602096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 373-332/M=05/1442

     چاول خراب ہونے کا قوی اندیشہ ہے تو اس کو فروخت کیا جاسکتا ہے کسی غریب یا مدرس کو مفت دینے کے بجائے قیمتاً دیا جاسکتا ہے، اور حاصل شدہ قیمت محفوظ رکھی جائے، جب مدرسہ کھل جائے تو قیمت طلبہ کے مد میں صرف کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند