• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 601039

    عنوان: مزارعت كی كتنی شكلیں درست ہیں؟

    سوال:

    زمین اور ٹیوب ویل ایک کا ہو اور عمل دوسرے کا ہو اور باقی تمام خرچے (بیج،کھاد،ٹریکٹر،وغیرہ)مشترکہ ہوں اور پیداوار میں دونوں برابر شریک ہوں کیا یہ صورت جائز ہے اگر نہیں تو جواز کی کیا صورت ہو سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 601039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 318-276/B=04/1442

     صاحب درمختار نے مزارعت کے صحیح ہونے کی حضرات صاحبین سے آٹھ شرطیں لکھی ہیں۔ لیکن اخیر میں یہ بھی لکھا ہے کہ حسب ذیل تین صورتوں میں سے کوئی ایک شکل بھی اختیار کرلے تو صحیح ہے۔

    (۱) زمین اور بیچ زید کا اور بقر و عمل دوسرے کا۔ (۲) زمین ایک کا اور باقی اشیاء دوسرے کی۔ (۳) عمل ایک کا اور باقی اشیاء دوسرے کی۔ بحوالہ فتاوی دارالعلوم ، ص: ۶۹۶۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند