• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 600890

    عنوان: کاروباری معاملات میں کن کن شرعی امور کی پاسداری ضروی ہے ؟

    سوال:

    میں شریعت کے مطابق کاروبار کرنا چاہتا ہوں، کاروباری معاملات میں کن کن شرعی امور کی پاسداری ضروی ہے اور کیسے حلال کاروبار کیا جاسکتاہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 600890

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:170-108/sd=3/1442

     چونکہ کاروبار مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں ، جن کے بارے میں شرعی رہنمائیاں بھی مختلف ہوتی ہیں، اس لیے ہم تعیین کے ساتھ شرعی امور کی نشاندہی نہیں کرسکتے ، آپ جو کاروبار کرنا چاہتے ہیں، کسی ماہر مفتی سے اس کے بارے میں شرعی حکم سمجھ لیں کہ وہ کاروبار شریعت کی رو سے حلال ہے یا نہیں ؟ کاروبار میں حلال و حرام کے مسائل سیکھنا اور ان پر عمل کرنا بہت ضروری ہے ، بہشتی زیور میں مختلف قسم کے کاروبار کے ضروری مسائل لکھے ہوئے ہیں، اسے بھی کسی عالم یا مفتی سے سمجھ لیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند