معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 5546
ایک کارخانے میں ایک جوڑی چپل بنانے کے لیے ایک مزدوری طے ہوئی ، مگر سینئر کاریگر کو زیادہ پیسہ ملتا ہے کیا یہ صحیح ہے؟ پوچھنے پر جواب ملتا ہے کہ ان کا کام اچھا ہے،مگر دونوں تقریباً انیس بیس ویسے ہی کام کرتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟

جواب نمبر: 5546
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 626/ د= 578/ د
جس کاریگر سے جو اجرت طے ہوئی ہے یا مقرر ہے وہی دی گئی ہے تو درست ہے چاہے دو کاریگروں سے مختلف اجرت طے کی جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند