سوال: کوئی تاجر کسی ملک میں گیا اور ترجمان سے کہا کہ میں جوتے خریدنا چاہتاہوں اور ترجمہ کرنے کی وجہ سے میں آپ کو فی جوتے ایک روپئے دوں گا پھر ترجمان کسی دکاندار کے پاس جاتاہے اور اسے پوچھتاہے کہ اس جوتے کی قیمت کیا ہے ، دوکاندار کہتاہے ۱۵۰ روپئے کا ، اب ترجمان تاجر کو کہتاہے کہ ۱۵۰ کا، پھر ترجمان دکانددار سے کہتاہے اور رعایت ہوگی تو اس نے کہا چلو ۱۴۵ کا لے لو ، پھر ترجمان ۱۴۵ کا دکاندار سے لیتاہے اور تاجر کو ۱۵۰ کا دیتاہے ، اس کے علاوہ ترجمان ترجمہ کرنے کی وجہ سے فی جوتے ایک روپئے لیتاہے تو ترجمان کو اس طرح کرنا مناسب ہے یا نہیں؟ یعنی ۱۴۵ کا لے کے ۱۵۰ میں دینا؟ یا اس کی کوئی جائز صورت حوالے کے ساتھ بتادیں۔
جواب نمبر: 5258301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 909-909/M=7/1435-U
صورت مسئولہ میں ترجمان کو ترجمہ کرنے کے عوض فی جوتا ایک روپیہ لینا جائز ہے لیکن دوکاندار سے ۱۴۵ کا لے کر تاجر کو، ۱۵۰ کا بتانا جائز نہیں۔