• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 47949

    عنوان: اگر کسی کا مکان گروی رکھا جائے اور پھر اس کو کرایہ پر دیا جائے تو وہ رقم حلال ہے یا حرام؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے احناف کہ اگر کسی کا مکان گروی رکھا جائے اور پھر اس کو کرایہ پر دیا جائے تو وہ رقم حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 47949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1240-1239/M=11/1434-U شیٴ مرہون سے انتفاع ناجائز ہے پس گروی رکھے ہوئے مکان کو کرایہ پر دے کر مرتہن کے لیے اس سے کرایہ حاصل کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند