• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 47568

    عنوان: كرایہ دار كو دوكان بیچنے كا حق نہیں

    سوال: میں نے ایک دکان چالیس سال پہلے کرایہ پر لی تھی اور تب سے اب تک میں کرایہ دار ہوں اور ہندوستانی قانون کے مطابق میں اب اس دکان کا مالک ہوں اور اس سے کسی کے بھی ہاتھ بیچ سکتاہوں ، میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا شریعت اس دکان کو بیچنے کی اجازت دیتی ہے ؟ یا مالک کو واپس کرنے کے بدلے کچھ پیسہ لے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 47568

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1374-1047/H=11/1434-U آپ کرایہ دار ہیں، شریعت مطہرہ میں آپ کو وہ دوکان بیچنے کا حق نہیں اور خالی کرنے کے بدلہ مالک سے پیسہ لینا بھی جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند