• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 4444

    عنوان:

     ایک شخص کی زمین ہے اور وہ شخص کسی دوسرے شخص کو کہتا ہے کہ میری زمین کو آپ بیچ دو۔اس نے زمین کی قیمت بھی بتلادی اور زمین کے مالک نے کہا کہ تم کو ہم اس زمین کی قیمت میں سے کچھ روپئے دیں گے۔ اب یہ شخص زمین کو بیچ دیتا ہے۔ تو کیا زمین کے مالک سے پیسہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ مفصل جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 435=435/ م

    جو شخص مالک کی زمین بیچوائے گا اس کو دلاّل کہاجاتا ہے اور دلاّلی (محنت و عمل) کی اجرت کو فقہاء رحمة اللہ علیہ نے جائز قرار دیا ہے، البتہ یہ ضروری ہے کہ اجرت پہلے سے طے ہوجائے اوردلاّل کذب بیانی سے کام نہ لے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند