• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 43878

    عنوان: آفس میں كام كا دباؤ ہو تو نماز وقت پر كیسے ادا كریں

    سوال: میں آفس میں کام کرتا ہوں، میرے آفیسر سخت ہے.اکثر ظہر کی جماعت کے وقت کوئی کام کہہ دیتے ہیں ، اب کیا میں پہلے وہ کام کروں ا پھر کام کو نظر انداز کر کے جماعت میں شریک ہو جایا کروں ؟

    جواب نمبر: 43878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 163-127/H=3/1434 جماعت سے نماز ادا کرنے کا اہتمام کریں، اور اس وقت کو امور ملازمت سے صاف صاف مستثنیٰ کرالیں، البتہ کبھی کبھار کام کا دباوٴ زبادہ ہو اور آپ فرض جماعت سے پڑھ کر کام کرلیں ارو سنت بعد میں کام سے فارغ ہوکر وقت اداء میں پڑھ لیں تو گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند