• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 43358

    عنوان: معاشرتی مسائل

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ اگر انسان اپنی نفسانی خواہشات کی بنا پر اتنا مجبور ہو جائے کہ اپنے آپ پہ قابو نہ رکھ سکے اور لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کی پاس آ جائے ، وہ زنا تو نہ کرے لیکن گلے ملیں اور ایک دوسرے کو چوم لیں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟کیا اسکا گناہ زنا جتنا ہی ہے؟

    جواب نمبر: 43358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 178-131/L=2/1434 ایک دوسرے کو چومنے کا گناہ زنا جتنا تو نہیں ہوگا، البتہ اس میں شبہ نہیں کہ یہ بھی حرام اور گناہ کبیرہ ہے جس پر دونوں کو توبہ واستغفار لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند